وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ…

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو ملک کا پہلا کیش لیس شہر بنانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیس نومبر کے بعد آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے کسی محکمے میں نقد ادائیگی نہیں ہوگی طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اکتیس دسمبر تک تمام مرچنٹس کو کیش لیس نظام میں شامل کرنےکا ہدف ہے، کیش لیس دارالحکومت بنانے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ کیش لیس نظام سے مالیاتی شفافیت، ٹیکس کی نگرانی اور لین دین کے نظام میں بہتری آئے گی۔ اسلام آباد میں پہلے ہی 26 ہزار مرچنٹس ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک ہو چکے ہیں، جبکہ ریڑھی بانوں سے لے کر بڑے کاروباری مراکز تک ہر سطح پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز اہم ہیں۔ اجلاس میں بینکنگ سیکٹر کے نمائندوں نے کیش لیس اسلام آباد کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے منصوبے کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے مل کر اسلام آباد کو جدید ڈیجیٹل شہر بنانے کے لیے کام کریں گے۔ #Islamabad #CashlessIslamabad #DigitalPakistan #CashlessCity #TalalChaudhry #ICT #CDA #DigitalPayments #CashlessEconomy #Pakistan #31December #Deadline #DigitalTransformation #FinancialTransparency #TaxSystem #Merchants #DigitalPakistanInitiative #SmartCity #BreakingNews #IslamabadNews

1/4
80
Loading comments