میں نے پرسنل برانڈنگ کیوں شروع کی؟ میں نے آج کے دور میں ایک بات سمجھ لی ہے۔ چلیں، میں آپ کو ایک مثال سے…
میں نے پرسنل برانڈنگ کیوں شروع کی؟
میں نے آج کے دور میں ایک بات سمجھ لی ہے۔ چلیں، میں آپ کو ایک مثال سے سمجھاتا ہوں۔
فرض کریں کہ آپ کے محلے میں ایک پرچون کی دکان ہے۔ لوگ اس دکان سے سامان خرید کر لے جاتے ہیں، کیونکہ اس کی دکان کھلی ہوئی ہے اور اس کا سامان سب کے سامنے رکھا ہوا ہے۔
یہاں تک کہ کوئی ایسا شخص بھی، جو اس محلے کا رہنے والا نہیں، وہاں سے گزرے گا تو دکان دیکھ کر سمجھ جائے گا کہ یہاں کیا ملتا ہے۔ ممکن ہے وہ بھی وہاں سے کچھ خرید لے۔
دوسری طرف، اگر آپ اپنا سارا سامان صرف گھر میں رکھیں اور کسی کو بتائیں ہی نہیں کہ آپ بھی پرچون کا سامان بیچتے ہیں، تو کسی کو پتا ہی نہیں چلے گا کہ آپ کا بھی کوئی کاروبار ہے۔
اور جب لوگوں کو پتا ہی نہیں چلے گا تو آپ کا سامان فروخت کیسے ہوگا؟
بالکل یہی بات آپ کے علم اور مہارتوں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔
چاہے آپ کے پاس بہت زیادہ علم ہو اور آپ اپنی مہارت میں ماہر ہوں، لیکن ضروری نہیں کہ لوگوں کو آپ کے بارے میں پتا بھی ہو۔ آپ کی صلاحیتوں کے بارے میں صرف وہی لوگ جانتے ہیں جو پہلے سے آپ کو جانتے ہیں یا جہاں آپ کام کرتے ہیں۔
لیکن دوسری طرف ایک ایسا شخص بھی ہے جو شاید مہارت اور تجربے میں آپ کے برابر نہ ہو، لیکن وہ باقاعدگی سے اپنا کانٹینٹ بناتا ہے، لوگوں کے ساتھ اپنا علم شیئر کرتا ہے اور انہیں بتاتا ہے کہ وہ کون ہے اور کیا کام کرتا ہے۔
آہستہ آہستہ لوگ اسے جاننے لگتے ہیں، اس پر اعتماد کرنا شروع کر دیتے ہیں اور پھر اس کی سروسز بھی حاصل کرتے ہیں۔
اس طرح ممکن ہے کہ وہ شخص آپ سے زیادہ کما بھی رہا ہو اور ساتھ ساتھ اپنی ایک الگ پہچان بھی بنا رہا ہو۔
اب جب بھی کسی کو ایسا کوئی کام کروانا ہو جو وہ شخص کرتا ہے تو لوگ سب سے پہلے اسی کو یاد کرتے ہیں، کیونکہ وہ اسے جانتے ہیں اور اس کے کام سے واقف ہیں۔
اسی لیے آج کے دور میں صرف علم اور تجربہ حاصل کرنا کافی نہیں، بلکہ اپنی پرسنل برانڈنگ کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔
آپ جو بھی کام کر رہے ہیں، وہی کام ہزاروں بلکہ لاکھوں دوسرے لوگ بھی کر رہے ہیں۔
اگر آپ ان سب سے الگ نظر آنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی پرسنل برانڈنگ شروع کرنی ہوگی۔
کیونکہ اگر آپ اپنی پرسنل برانڈنگ شروع نہیں کریں گے تو کوئی دوسرا شخص، جو بالکل وہی کام کر رہا ہے جو آپ کرتے ہیں، اپنی پہچان بنا لے گا۔ ممکن ہے وہ آپ سے زیادہ کمائے، زیادہ کلائنٹس حاصل کرے اور لوگوں کے درمیان اپنی ایک مضبوط شناخت بنا لے، صرف اس لیے کیونکہ لوگ اسے جانتے ہیں۔
اسی لیے میں نے بھی اپنی پرسنل برانڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
میں جن شعبوں میں کام کر رہا ہوں، جیسے Web Development، Data Science اور Social Media Management، یہ کام تو پہلے ہی ہزاروں بلکہ لاکھوں لوگ کر رہے ہیں۔
تو پھر میں ان سب سے الگ اپنی پہچان کیسے بنا سکتا ہوں؟
اس کا جواب ہے کہ میں لوگوں کو دکھاؤں کہ میں کس طرح کام کر رہا ہوں، کیا سیکھ رہا ہوں، کیسے کام کرتا ہوں اور اپنی مہارتوں کو کس طرح بہتر بنا رہا ہوں۔
اسی لیے میں نے @saifikhan.builds کے نام سے اپنی پرسنل برانڈنگ کا آغاز کیا ہے۔
یہاں میں اپنی مہارتوں سے متعلق علم اور تجربات آپ کے ساتھ شیئر کروں گا۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل دنیا سے متعلق مختلف موضوعات، جیسے ٹیکنالوجی کی نئی اپڈیٹس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور دیگر دلچسپ معلومات پر بھی کانٹینٹ شیئر کروں گا۔
میرا مقصد ہے کہ میں بھی اور آپ بھی ٹیکنالوجی کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا سے باخبر رہیں۔
امید ہے آپ بھی اس سفر میں میرے ساتھ رہیں گے!