میں LinkedIn کو اس چیز کے 30 ہزار کیوں دوں؟ 🤔میں کافی مہینوں سے LinkedIn پر ایکٹو نہیں تھا۔ سوچا کہ اس…

میں LinkedIn کو اس چیز کے 30 ہزار کیوں دوں؟ 🤔میں کافی مہینوں سے LinkedIn پر ایکٹو نہیں تھا۔ سوچا کہ اس بیچارے کا کیا قصور ہے کہ میں اس پر کوئی مواد شیئر نہیں کر رہا؟ پھر میں نے دوبارہ مواد شیئر کرنا شروع کیا اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میرے امپریشنز اور سرچ اپیئرنسز میں بھی کچھ اضافہ ہوا۔لیکن ایک چیز نے میری توجہ اپنی طرف کھینچی۔ میری پروفائل پر 12 لوگوں نے وزٹ کیا تھا، لیکن میں یہ نہیں دیکھ سکتا تھا کہ وہ 12 لوگ کون تھے۔ انہیں جاننے کے لیے مجھے LinkedIn کی ماہانہ سبسکرپشن لینی پڑتی، جس کی قیمت تقریباً 100 ڈالر ہے۔ یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً 30 ہزار! صرف یہ جاننے کے لیے کہ میری پروفائل کس نے وزٹ کی؟ جبکہ اگر آپ TikTok استعمال کرتے ہیں تو وہاں یہ سہولت موجود ہے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کن لوگوں نے آپ کی پروفائل وزٹ کی ہے۔ اب آپ خود سوچیں، اگر میری پروفائل پر وزٹس کی تعداد زیادہ بھی ہو تو میرے نزدیک اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں، کیونکہ اگر کسی وزیٹر کو واقعی میرے کام یا پروفائل میں دلچسپی ہوتی تو وہ مجھے فالو کرتا، میسج کرتا یا کنکشن ریکویسٹ بھیجتا۔ تو پھر جو شخص صرف میری پروفائل دیکھ کر چلا گیا، اس کے بارے میں جاننے کے لیے میں LinkedIn کو 30 ہزار روپے کیوں دوں؟ خیر، آپ اپنی رائے ضرور بتائیں! کیا آپ کے خیال میں یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی LinkedIn پروفائل کس کس نے وزٹ کی ہے؟ یا یہ صرف ایک اضافی فیچر ہے؟ #LinkedIn #LinkedInPremium #PersonalBranding #SocialMedia #DigitalMarketing #ContentCreator #SocialMediaTips

1/4
81
Loading comments